10 November 2016 - 13:48
News ID: 424383
فونت
ترکی کے ایف سولہ جنگی طیاروں نے شمالی عراق کے بعض علاقوں پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔
ترکی کے جنگی طیاروں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے فوجی ہیڈکوارٹر نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے شمالی عراق میں ان علاقوں پر ایک بار پھر بمباری کی ہے کہ جہاں ترک فوجی ہیڈکوارٹر کے مطابق پی کے کے، کے ٹھکانے بنے ہوئے تھے۔

ترک فوجی ہیڈکوارٹر کے اعلان کے مطابق یہ حملہ بدھ کی شام کیا گیا۔ اس حملے میں آؤشین اور باسیان میں پی کے کے، کے چار ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔ ترک فوجی ہیڈکوارٹر نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ چکورجا سرحدی علاقے میں ترک مسلح افواج کی کارروائیوں میں پی کے کے، کے تین سو ستّاون جبکہ پورے صوبے حکاری میں چار سو چھیہتّر افراد مارے جا چکے ہیں۔

شمالی عراق پر ترک فوج کے حملوں کا یہ سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ عراق کی حکومت نے بارہا اپنے ملک میں ترک فوجیوں کی موجودگی اور ان کی فوجی کارروائیوں پر احتجاج کرتے ہوئے شمالی عراق پر ترکی کے حملوں کو عراق کے قومی اقتداراعلی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬