10 November 2016 - 13:53
News ID: 424387
فونت
فواد معصوم :
عراق کے صدر نے کہا : آئندہ دو ماہ میں موصل میں داعش کو شکست ہو جائے گی اور یہ دہشت گرد گروہ اس سے زیادہ مقابلہ کرنے کی توانائی نہیں رکھتا۔
فواد معصوم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر فواد معصوم نے داعش دہشت گرد گروہ کا مقابلہ اور اس گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرنے کے لئے اپنے ملک کے سنجیدہ عزم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دو ماہ میں موصل میں داعش کو شکست ہو جائے گی اور یہ دہشت گرد گروہ اس سے زیادہ مقابلہ کرنے کی توانائی نہیں رکھتا۔

انھوں نے جاپان کی ایک نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ رواں سال کے اختتام سے پہلے موصل کو داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرا لیا جائے گا۔

فواد معصوم نے کہا کہ موصل میں شکست کھانے کے بعد داعش دہشت گرد گروہ شام کے علاقے الرقہ میں زیادہ دیر تک نہیں باقی نہیں رہ سکے گا۔ عراق کے صدر نے کہا کہ عراق کے سیکورٹی اہلکار ابوبکر البغدادی کو ہلاک کرنے کے بجائے اسے زندہ گرفتار کرنا چاہتے ہیں تاکہ صدام کی مانند اس کے خلاف بھی قانونی کارروائی کر کے اسے بھی کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔

انھوں نے کہا کہ داعش کے سرغنہ کی گرفتاری سے دہشت گرد گروہوں کے بارے میں کافی معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی، سترہ اکتوبر کو شروع ہوئی ہے جہاں عراقی مسلح افواج نے عوامی رضاکاروں اور کرد پیشمرگہ ملیشیا کے تعاون سے کئی علاقوں میں پیش قدمی کی ہے اور ڈیڑھ سو سے زائد قصبوں، دیہاتوں اور مختلف دیگر علاقوں کو داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬