14 November 2016 - 15:04
News ID: 424464
فونت
ڈاکٹر لاریجانی:
ڈاکٹر لاریجانی نے روس کی پارلیمنٹ اسپیکر والنتینا ماتویینکو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا : اسلامی جمہوریہ ایران، علاقے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے میدان میں روس کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا-
 ڈاکٹرلاریجانی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر لاریجانی نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، علاقے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے میدان میں روس کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا-

اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کی پارلیمانوں کے اسپیکروں نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور دہشت گردی سمیت علاقائی بحرانوں کو حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے-

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی اور روسی سینٹ کی اسپیکر والنتینا ماتویینکو نے اتوار کو تہران میں ملاقات کر کے باہمی تعلقات اور علاقے اور دنیا کے اہم مسائل و حالات کا جائزہ لیا-

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے اس ملاقات کے بعد اپنی روسی ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا - ڈاکٹر لاریجانی نے پریس کانفرنس میں ایران روس تعلقات میں خاص طور پر حالیہ برسوں میں آنے والے فروغ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، علاقے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے میدان میں روس کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا-

اس پریس کانفرنس میں روس کی سینٹ کی اسپیکر ماتویینکو نے کہا کہ ایران اور روس کی پارلیمانوں کے درمیان اچھے تعلقات استوار ہیں کہ جو علاقے اور دنیا کے حساس حالات میں کافی اہمیت کے حامل ہیں-  روسی سینٹ کی اسپیکر اتوار کی شام ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچی ہیں-

ماتویینکو نے اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کے ساتھ صلاح و مشورے کا مقصد مختلف میدانوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینا اور مشرق وسطی میں خاص طور سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یکجہتی کو بڑھانا قرار دیا ہے-/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬