14 November 2016 - 15:00
News ID: 424463
فونت
ریو وین ریولین کے ساتھ صیہونی حکام اور تاجروں و صنعتکاروں کا بھی اعلی سطحی وفد ہندوستان پہنچا ہے-
ریو وین ریولین



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ‌کے مطابق، ریو وین ریولین کے ساتھ صیہونی حکام اور تاجروں و صنعتکاروں کا بھی اعلی سطحی وفد ہندوستان پہنچا ہے-

صیہونی حکومت کے صدر ریووین ریو لین ( Reuven Rivlin) پیر کو چھے دن کے سرکاری دورے پر ہندوستان پہنچے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ گذشتہ بیس برسوں میں اسرائیل کے کسی صدر کا  یہ پہلا دورہ ہندوستان ہے- ہندوستانی میڈیا کے مطابق صیہونی صدر اپنے دورے کے دوران ہندوستان کے صدر پرنب مکھر جی سے بھی ملاقات کریں گے - اس کے ساتھ ہی وہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندرمودی  اور وزیرخارجہ سشما سوراج سے بھی گفتگو کریں گے-

ہندوستان کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل صیہونی صدر نے کہا تھا کہ وہ ایک اہم دورے پر ہندوستان جا رہے ہیں- انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل کے تعلقات بہت مضبوط ہیں اور ان کے اس دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید استحکام آئے گا-

ریو وین ریولین کے ساتھ  صیہونی حکام اور تاجروں و صنعتکاروں کا بھی اعلی سطحی وفد ہندوستان پہنچا ہے- نئی دہلی میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اسرائیلی صدر کا یہ دورہ ، دفاع اور خوراک سمیت مختلف میدانوں میں باہمی تعاون کو فروغ دے گا-

واضح رہے کہ ہندوستان اور صیہونی حکومت کے درمیان انیس سو بانوے میں سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد ریو لین ہندوستان کا دورہ کرنے والے دوسرے اسرائیلی صدر ہیں -/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬