15 November 2016 - 22:02
News ID: 424480
فونت
محمد یعقوب شہباز:
شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر نے کہا : بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی ایک غیر مدبر اور نااہل حکمران ہے ۔
شیعہ علماء کونسل

محمد یعقوب شہباز:

بھارت یاد رکھے کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے

شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر نے کہا : بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی ایک غیر مدبر اور نااہل حکمران ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کنٹرول لائن پر جاری بھارتی فائرنگ و گولہ باری کا نوٹس لے، ملت جعفریہ ملکی بقاء کی خاطر ہراول دستہ کا کردار ادا کرے گی، ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا، بھارت کو احساس نہیں ہے کہ اس نے کس قوم کو للکارا ہے۔

اپنے بیان میں یعقوب شہباز نے کہا کہ بھارتی جارحیت نے خطے میں اپنے ناپاک عزائم کو واضح کر دیا ہے، بھارت عالمی قوانین اور تمام اخلاقی و سفارتی تقاضوں کو ڈھٹائی سے پائمال کرنے میں مصروف ہے، مودی سرکار کسی بھول میں نہ رہے، اس بار اس کو 65ء کی جنگ سے بھی زیادہ نقصان اُٹھانا پڑے گا، بھارت یاد رکھے کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے۔

یعقوب شہباز نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی ایک غیر مدبر اور نااہل حکمران ہے، جو اپنے ہٹ دھرمی اور غیر دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے پورے خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیلنا چاہتا ہے، پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بھارت کی طرف سے آئے روز گولہ باری، اس کے جنگی عزائم کو واضح کر رہی ہے، بھارت کا یہ جارحانہ طرز عمل ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاک داخلی محاذوں پر برسرپیکار ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے دفاع میں بھی پوری طرح چوکس ہے، ہم حکومت سے مطالبہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلسل سرحدی خلاف ورزی پر بھارتی سفیر کو طلب کیا جائے، اگر بھارت اس ہٹ دھرمی پر قائم رہتا ہے تو اس سے مستقل بنیادوں پر سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں، وطن عزیز کی سالمیت کی خاطر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پوری قوم بھارتی جارحیت کے خلاف ہم آواز ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬