![رجب طیب اردوغان](/Original/1395/05/22/IMG00044675.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرسکتے ہیں اور ترکی بھی اس مسئلے کی مذاکرات کے ذریعے فوری حل کی حمایت کرتاہے جب کہ کنٹرول لائن پر کشیدہ صورتحال پرتشویش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہرمشکل میں ترکی کاساتھ دیا اورہم پاکستان کے خلوص کو نظرانداز نہیں کرسکتے جب کہ پاکستان کے ساتھ مختلف منصوبوں پرمعاہدوں پردستخط کئے ہیں۔
پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کےتعلقات منفرد ہیں اور ترکی کے ساتھ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں جب کہ مشکلات کے ماحول میں پاکستان اور ترکی کے تعلقات اور بھی مضبوط ہوں گے اور یقین ہے امن اور خوشحالی کے لئے ترکی اپنا کردار جاری رکھے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت اورسرمایہ کاری میں اضافہ ہوناچاہیے اور ۲۰۱۷ کے آخرتک ترکی کے ساتھ آزاد تجارت کا معاہدہ چاہتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/