17 November 2016 - 23:47
News ID: 424527
فونت
فؤاد معصوم :
عراق کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشت گرد عناصر شام کی جانب فرار ہو رہے ہیں۔
فواد معصوم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر فؤاد معصوم نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران اس بات پر زور دیا کہ داعش کا مقابلہ، شام اور عراق سے اس کے خاتمے کے بعد بھی جاری رہنا چاہئے تا کہ اس سے وابستہ تمام عناصر اور گروہوں کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر نے کہا کہ موصل آپریشن کے خوف سے داعش دہشت گرد شام کی جانب فرار ہو رہے ہیں تاہم بعض عناصر صوبۂ نینوا کے مختلف علاقوں میں چھپ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا : ادھر عراقی افواج نے داعش کے کئی دہشت گردوں کو صوبۂ بغداد میں گرفتار کیا ہے۔ یہ عناصر اربعین حسینی کے موقع پر امام حسین علیہ السلام کے زائرین کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

فؤاد معصوم نے بیان کیا : عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی نے بھی دہشت گردوں کے ایک ڈرون طیارے کو تلعفر ایئرپورٹ کے قریب تباہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ موصل آپریشن میں فوج، فیڈرل پولیس، عوامی رضاکار فورس اور کرد پیش مرگہ ملیشیا کی مسلسل کامیابی کے بعد داعش عناصر نے عراقی افواج کے خلاف تخریبی کارروائیوں کا ہتھکنڈا اپنایا ہوا ہے تاہم اب تک انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬