رسا نیوز ایجنسی کی سانا سے رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے اس ملک کے مغربی علاقے دیرالزور میں جمعے کے روز ، فوجی ایئرپورٹ میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ہے-
دہشت گردوں اور شامی فوج کے درمیان ہونے والی لڑائی میں چھبیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے اور بڑے پیمانے پر ان کے فوجی سازو سامان بھی تباہ کردیئے گئے-
دیرالزور فوجی ایئرپورٹ پر گذشتہ مہینوں کے دوران متعدد بار دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے -
شام سے ہی یہ بھی خبر ہے کہ شامی فوج مشرقی حلب کے علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے - دہشت گرد مشرقی حلب کے علاقوں پر راکٹ اور مارٹر گولوں سے حملے کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک بہت سے عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں-
دوسری جانب روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی لڑاکا طیاروں نے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں
روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعرات کو انجام پانے والے اس آپریشن میں شمال اور شمال مغربی شام میں داعش اور جبھۃ النصرہ دہشت گرد گروہ کے اڈوں پر حملہ کیا گیا جس میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے اور انھیں کافی جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا-
رپورٹ کے مطابق حملوں میں دہشت گردوں کے اسلحوں کے ذخائر، ان کے اڈوں، ٹریننگ کیمپوں اور آپریشنل مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے-
روسی طیاروں کی بمباری میں بھاری ہتھیاروں اور بکتربند گاڑیوں کا ڈپو پوری طرح تباہ ہوگیا ہے - دہشت گردوں کے ان ٹھکانوں کا پتہ ڈرون طیاروں کے ذریعے لگایا گیا تھا-
روس ، شام کی قانونی حکومت کی درخواست پر گذشتہ برس سے دمشق حکومت کے خلاف برسرپیکار دہشت گردوں کے اڈوں کے خلاف کارروائیاں کررہا ہے-
دوسری جانب روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعرات کو انجام پانے والے اس آپریشن میں شمال اور شمال مغربی شام میں داعش اور جبھۃ النصرہ دہشت گرد گروہ کے اڈوں پر حملہ کیا جس میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے اور انھیں کافی جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا-
رپورٹ کے مطابق حملوں میں دہشت گردوں کے اسلحوں کے ذخائر، ان کے اڈوں، ٹریننگ کیمپوں اور آپریشنل مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے-
روسی طیاروں کی بمباری میں بھاری ہتھیاروں اور بکتربند گاڑیوں کا ڈپو پوری طرح تباہ ہوگیا ہے - دہشت گردوں کے ان ٹھکانوں کا پتہ ڈرون طیاروں کے ذریعے لگایا گیا تھا-
روس ، شام کی قانونی حکومت کی درخواست پر گذشتہ برس سے دمشق حکومت کے خلاف برسرپیکار دہشت گردوں کے اڈوں کے خلاف کارروائیاں کررہا ہے-/۹۸۸/ن۹۴۰