راولپنڈی پاکستان:
صوبائی صدر مولانا نعمان حاشر کے مطابق کنونشن کے موقع پر دہشت گردی، انتہاپسندی، فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے اور حرمین شریفین کے خلاف سازشوں سے آگاہی کیلئے بیداری مسلم مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان علما کونسل کا بیداری مسلم مہم کے سلسلہ میں طلبا کنونشن آج جامع مسجد مرحبا کری روڈ مرحبا ٹائون راولپنڈی میں ہوگا۔ پاکستان علما کونسل پنجاب کے نائب صدر مولانا نعمان حاشر نے کہا کہ کنونشن سے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
کنونشن کے موقع پر دہشت گردی، انتہاپسندی، فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے اور حرمین شریفین کے خلاف سازشوں سے آگاہی کیلئے بیداری مسلم مہم کا آغاز کیا جائے گا۔/۹۸۸/ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے