20 November 2016 - 21:19
News ID: 424576
فونت
اروند کیجریوال :
دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے نریندر مودی حکومت پر اپنا حملہ مزید تیز کرتے ہوئے کہا کہ اس کی حمایت کرنا بھارت مخالف قدم ہوگا۔
تاجروں کا چھ ہزار کروڑ روپئے حال ہی میں معاف کئے ہیں باقی کا بھی پلان بنا رہے ہیں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ۵۰۰ اور ۱۰۰۰ کے نوٹ کی منسوخی کے معاملہ کو لیکر بھاجپا حکومت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے نریندر مودی حکومت پر اپنا حملہ مزید تیز کرتے ہوئے کہا کہ اس کی حمایت کرنا بھارت مخالف قدم ہوگا۔

انہوں نے نوٹوں کی منسوخی پر ایک نجی چینل سے انٹرویو میں کہا کہ اس کی آڑ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے صنعت کار دوستوں کا کروڑوں کا قرض معاف کرنے کا بڑا گھوٹالہ کر رہے ہیں۔ عوام کے پیسے سے ان تاجروں کا ساڑھے آٹھ لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کرنے کی تیاری ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھ ہزار کروڑ روپئے حال ہی میں معاف کئے ہیں باقی کا بھی پلان بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نوٹ بندی کو حب الوطنی سے جوڑ رہے ہیں جبکہ اس کی آڑ میں کالے دھن والوں کو بچانے کی تیاری ہو رہی ہے۔ یہ سب عام آدمی کی قیمت پر ہو رہا ہے جو اپنے چند پیسوں کے لئے گھنٹوں قطار میں کھڑے ہو کر دھکے کھا رہا ہے جبکہ کالے دھن والے آرام فرما رہے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ یہ کون سی حب الوطنی ہے یہ تو بھارت مخالف روش ہے۔ لوگوں میں افراتفری مچی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پریشانی سے اب تک ۵۵ لوگ مارے جا چکے ہیں کیا مودی حکومت کو شرم نہیں آتی ہے جو ابھی بھی لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ کچھ دن اور برداشت کر لیں۔

نوٹ بندی کا حکم واپس لینے کے لئے کل مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کے ساتھ مل کر مودی حکومت کو دیے گئے الٹی میٹم کے بارے میں پوچھے جانے پر اروند کیجریوال نے کہا کہ اس ضمن میں آگے کی حکمت عملی کے لئے وہ ممتا بنرجی کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

جب ان سے یہ پوچھا کیا کہ کیا وہ نوٹ بندی کے سلسلے میں دھرنا، احتجاج یا بھوک ہڑتال کرنے والے ہیں، کیجریوال نے ایسا کچھ کرنے سے انکار کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬