21 November 2016 - 22:43
News ID: 424605
فونت
غرب اردن کے فلسطینیوں نے بیت المقدس شہر کی مساجد سے آذان پر پابندی عائد کرنے کے صیہونی حکومت کے نسل پرستانہ اقدام کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
فلسطینی مظاھرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غرب اردن کے شہر نابلس کے فلسطینیوں نے جن میں عیسیائی اور دیگرمذاہب کے  فلسطینی بھی شامل تھے، بیت المقدس شہر اور اس کے اطراف کے علاقوں کی مساجد کے گلدستوں سے آذان پر پابندی عائد کرنے کے تعلق سے صیہونی حکومت کے ذریعے تیار کئے گئے بل پر شدید احتجاج کیا -

مظاہرے  میں شریک لوگوں نے اپنے علما کی پیروی کرتے ہوئے صیہونی  حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ساتھ اذان دی-

اس موقع پر نابلس شہر کے مفتی احمد شوباش نے کہاکہ مختلف مذاہب کے لوگوں کی شرکت سے یہ احتجاج  اس پیغام کا حامل ہے کہ فلسطین میں بسنےوالے سبھی مذاہب کے پیرو آذان دئے جانے کے حق میں ہیں-

ان کا کہنا تھا کہ مظاہرے کے دوران مسلمانوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی عیسائیوں اور دیگر ادیان کے پیروؤں  کا بھی اذان دینا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ آذان ایک انسانی مسئلہ ہے اور یہ صرف مسلمانوں سے تعلق نہیں رکھتا ہے-

نابلس شہر میں کیتھولک عسیائیوں کے کلیسا کے انچارج یوسف سعادہ نے بھی کہا کہ اس مظاہرے میں عیسائیوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں کی شرکت صیہونی حکومت کے اقدام  کی مذمت کے لئے ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬