21 November 2016 - 22:46
News ID: 424607
فونت
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے بعض ممالک کی جانب سے عراق میں قبائلی فرقہ واریت پیدا کرنے کی پالیسی پرشدید تنقید کی۔
حیدر العبادی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حیدرالعبادی نے پیر کو ایک تقریر کے دوران کہا کہ عراق کبھی قبائلی فرقہ واریت پیدا کرنے والوں کو اپنے اہداف تک پہنچنے کی اجازت نہیں دے گا۔ حیدر العبادی نے بعض عرب  ممالک کے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عراقی عوام کی توہین سے دستبردار ہوجائیں۔ انہوں نے عراقی عوام کی توہین کرنے والوں کا منہ توڑ جواب دینے کی بابت بھی خبردار کیا۔

واضح رہے اتوار کے دن سعودی اخبار الشرق الاوسط نے عراقی عوام کے بارے میں بے بنیاد دعوے کیے تھے جبکہ بعد میں اس اخبار نے اپنے دعووں کے جھوٹے ہونے کا اعتراف بھی کیا۔

حیدرالعبادی نے اربعین حسینی کے موقع پر عراقی عوام کی مہمان نوازی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ عراقی عوام آج کل داعشی دہشت گردوں کے خلاف بر سر پیکار ہیں، لیکن اس کے باوجود انہوں نے مہمان نوازی کی روایت کواحسن طریقے سے نبھایا۔ /۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬