22 November 2016 - 23:52
News ID: 424628
فونت
یمن کی فوج نے سعودی عرب کی جارحیتوں کے جواب میں سعودی علاقے نجران میں دو سعودی فوجی ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
یمن

یمن کی فوج نے دو سعودی فوجی ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کر لیا

یمن کی فوج نے سعودی عرب کی جارحیتوں کے جواب میں سعودی علاقے نجران میں دو سعودی فوجی ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پرس ٹی وی نے خبردی ہے کہ یمن  کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی فوج کے ساتھ لڑائی کے دوران سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران میں دو فوجی ٹھکانوں پر  کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ نجران کا علاقہ سعودی دارالحکومت ریاض سے آ ٹھ سو چوالیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

یمنی فوج نے سعودی جنگی طیاروں کی بمباری کے باوجود اس علاقے میں اپنی پیشقدمی جاری رکھی ہے۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اس لڑائی میں متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے\۔

یمنی فوج نے یہ کارروائی سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ذریعے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کئے جانے کے جواب میں انجام دی ہے۔ یمنی فوج نے نجران کے دو سعودی فوجی اڈوں پر اپنا کنٹرول حاصل کر لینے کے بعد نجران کے مقامی ہوائی اڈے پر بھی راکٹوں سے حملہ کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬