23 November 2016 - 19:09
News ID: 424637
فونت
حزب ‌الله عراق کے جنرل سکریٹری:
حزب ‌الله عراق کے جنرل سکریٹری نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ شام کی جنگ کے ابتداء میں سبھی اس بات پر متفق تھے کہ یہ جنگ چار سے پانچ ماہ سے زیادہ نہیں چل پائے گی مگر رھبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ بشار اسد کی حکومت نہیں گرے گی اور ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔
حجت ‌الاسلام والمسلمين هاشم الحيدری

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی صوبہ شمال خراسان سے رپورٹ کے مطابق، حزب ‌الله عراق کے جنرل سکریٹری حجت ‌الاسلام والمسلمين هاشم الحيدری نے آج ۱۲ ھزار انقلابی جوانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے بشار اسد کی حکومت گرنے سے بچا لی اور انہوں نے شام کو نابود ہونے نہ دیا ۔

انہوں نے اسلامی جمھوریہ ایران ، دنیا اور علاقہ میں ولایت فقیہ کے کردار کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عصر حاضر میں اسلامی جمھوریہ ایران فقط ایرانیوں کا نہیں ہے بلکہ یہ ملک عراق ، شام ، یمن ، بحرین ، لبنان اور دیگر اسلامی ممالک کی تکیہ گاہ اور امید ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: اس بنا پر جب رھبر معظم انقلاب اسلامی پیغام صادر کرتے ہیں تو یہ پیغام فقط ایرانی عوام سے مخصوص نہیں ہوتا بلکہ یہ پیغام تمام استقامتی گروہوں کے لئے ہوتا ہے ۔

حجت ‌الاسلام والمسلمین الحیدری نے بیرون ممالک اسلامی جمھوریہ ایران کے اثرات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: پانچ سال پہلے جب دھشت گرد ٹولہ داعش ، شام میں  گھسا اور 83 ممالک کے دھشت گرد و جنایتکار شام میں یکجا ہوگئے ، انہوں نے جنایتیں انجام دینی شروع کیں ، وحشیوں کی طرح قتل عام اور غارت گری میں مصروف ہوگئے تو اکثریت کا کہنا تھا کہ شام کی جنگ چار سے پانچ ماہ سے زیادہ نہیں چل پائے گی مگر رھبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ہم بشار اسد کی حکومت نہیں گرنے دیں گے ہم شام کو نابود نہیں ہونے دیں گے اور آج ہم اس بات کے شاھد ہیں کہ دن بہ دن شام  حالات بہتر ہوتے جارہے ہیں اور اب سب کی زبان پر یہ جملہ ہے کہ شام آزاد ہوگیا ۔

انہوں نے مزید کہا: حکومت بحرین جرنل سلیمانی کے خط کے بعد آیت ‌الله شیخ عیسی قاسم کو ملک بدر کرنے سے منصرف ہوئی کہ انہوں نے حکومت بحرین کو ارسال کردہ خط میں لکھا تھا کہ اگر آیت‌ الله شیخ عیسی قاسم ملک بدر کیا گیا تو وہ برے دن دیکھیں گے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۴۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬