23 November 2016 - 22:44
News ID: 424645
فونت
عراق:
عراقی فوج نے مشرقی موصل کے علاقے میں دہشت گردوں کے دو سو کار بموں کو تباہ کر دیا ہے۔
عراقی فوج

رسا نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق، عراق کی انسداد دہشت گردی فورس کے کمانڈر معن السعدی نے بتایا ہے کہ عراقی فوج مشرقی موصل میں مسلسل پیشقدمی کر رہی ہے اور دہشت گردوں کے دو سو کار بموں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا : انسدادی دہشت گردی فورس کے جوان موصل شہر کے مرکزی علاقے سے بہت زیادہ دور نہیں ہیں تاہم عام شہریوں کی جان کے تحفظ کی خاطر بہت احتیاط سے پیشقدمی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے داعش کے قبضے سے آزاد ہونے والے علاقوں میں تعمیرنو اور بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب عوامی رضاکار فورس کے جوان پیشقدمی کرتے ہوئے تلعفر اور سنجار کی رابطہ شاہراہ کے قریب پہنچ گئے ہیں جس کے نتیجے میں داعش کی سپلائی کا ایک اور راستہ بند ہو گیا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ عوامی رضاکار فورس کی پیشقدمی کے بعد داعش کے عناصر تلعفر شہر کے مرکزی علاقے سے فرار ہو گئے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬