23 November 2016 - 22:48
News ID: 424647
فونت
بحرین کے عوام نے اس ملک کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے۔
بحرین

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی آل خلفیہ حکومت اس کے ملک کے ممتاز اور جید عالم دین شیخ عیسی قاسم کے خلاف بے بنیاد الزامات کے تحت ایک بار پھر مقدمے کی سماعت کرے گی-

بحرین کی حکومت نے اکیس جون دو ہزار سولہ کو شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر دی تھی جس کے خلاف بحرین سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں میں وسیع پر احتجاج ہوئے  اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے-

آل خلیفہ حکومت کے دباؤ اور پانچ مہینے کا عرصہ گذر جانے کے باوجود بحرینی مظاہرین  اپنے دین اور عقیدے کے دفاع میں استقامت کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کئے جانے کے ظالمانہ اقدام کی مذمت کر رہے ہیں۔

بحرین میں ہر طرح کی آزادی سلب کئے جانے، سیاسی شخصیات کی گرفتاری اور اپوزیشن اور مخالفین کو راستے سے ہٹانے کے حکومتی اقدامات نے بحرینی حکومت کی استبدادی ماہیت کو نمایاں کر دیا ہے-

بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی استبدادی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں اور گھٹن کے ماحول کے خلاف عوامی تحریکیں جاری ہیں- بحرینی عوام اپنے ملک میں آزادی ، انصاف کے قیام ، نسلی امتیاز کے خاتمے اور ایک منتخب عوامی حکومت کی تشکیل کے خواہاں ہیں-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬