25 November 2016 - 19:22
News ID: 424672
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قائدین نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا: پاکستان کو تکفیریت کے نجس وجود سے پاک کرنے کے لئے ایم ڈبلیو ایم سنی اتحاد کونسل کے ہم رکاب ہو کر ماضی کی طرح حال اور مستقبل میں بھی مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کا عزم رکھتی ہے ۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی اورسیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کے عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث اسپتال میں داخلے پر تشویش  اور نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔

ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا : صاحبزادہ حامد رضا پاکستان میں سنی شیعہ اتحاد کے بڑے علمبردار ہیں ، ان کی شخصیت جتنی اہل سنت برادران میں محترم ہے اس سے زیادہ اہل تشیع مکتب فکر ان کی عزت اور احترام کا قائل ہے۔

اس بیان میں وضاحت کی گئی : انہوں نے ہمیشہ پاکستان میں فرقہ واریت کے خاتمے اور استحکام وطن کی بات کی اور عملی کوشش بھی جاری رکھی ہے ، پاکستان کو تکفیریت کے نجس وجود سے پاک کرنے کے لئے ایم ڈبلیو ایم سنی اتحاد کونسل کے ہم رکاب ہو کر ماضی کی طرح حال اور مستقبل میں بھی مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کا عزم رکھتی ہے جس کے لئے ہم صاحبزادہ حامد رضا کی مکمل صحت وسلامتی اور طو ل عمر کے لئے دعا گوہیں ۔

پروردگارعالم انہیں اپنے محبوب حضرت محمد مصطفیٰ کے صدقے جلد از جلد شفائے کاملہ وعاجلہ عنایت فرمائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬