رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے قبائلی فورس کے انٹیلی جنس آفیسر ناظم الجغیفی نے کہا: دھشت گرد گروہ داعش نے مغربی عراق کے علاقے صوبہ الانبار سے 350 کیلو میٹر کے فاصلہ پر موجود علاقے عانہ، راوه اور القائم سے 250 پولیس ملازمین کو اغوا کرلیا ہے ۔
الجغیفی نے بتایا کہ ان افراد کو شام کے حدود میں داخل کردیا گیا ہے ۔
یہ عراقی ملازم معتقد ہے کہ ان افراد کو داعش کے ساتھ تعاون نہ کرنے اور عراقی ہوائی فورس کو اطلاعات پہونچانے کے جرم میں اغوا کیا گیا ہے ۔
صوبہ الانبار کے شھر عانہ، راوه اور القائم سن 2014 سے داعش کے قبضے میں ہیں ۔
گذشتہ ایک برس میں عراقی فورسز کو داعش کے مقابل چشمگیری کامیابیاں ملی ہیں ، اور انہوں نے بیجی، تکریت، الرمادی اور فلوجہ جیسے اہم شھر تکفیری داعش کے قبضہ سے آزاد کرالیا ہے ۔
عراق کے دار الحکومت بغداد کے مغرب میں50 کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع شھر فلوجہ کی آزادی کے لئے عراقی فوج ، عومی فورس اور قبائلی جنگجووں نے ۲۳ مئی کو حملے کا اغاز کیا تھا کہ جو سن 2014 دھشت گرد گروہ داعش کے قبضے میں تھا ۔
عراق سے موصول ہونے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، شهر موصل مکمل طور سے عراق فورسز کے محاصرہ میں ہے اور داعش کے سرغنہ شام فرار کر گئے ہیں ۔
عراق میں موجود مختصر داعشی خود کش حملات کے ذریعہ عراقی فورسز کی توجہ موصل سے ہٹا نے میں کوشاں ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۹۲