رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شھر موصل کی آگاہ فرد نے اطلاع دی کہ موصل میں موجود داعش کے ائمہ جمعہ نے اپنے حالیہ بیان اور خطبہ جمعہ میں خود کش حملہ آوروں کو خود کش حملے کی ترغیب دلاتے ہوئے کہا کہ تمھیں اس دنیا میں 50 قسم کی حوریں نصیب ہوں گی ۔
اس عراقی فرد کے بیان کے مطابق، مغربی موصل میں ہونے والی نماز جمعہ میں داعش اپنے دھشت گردوں کو خود کش حملے کے بدلے قیامت میں 50 قسم کی حوریں ملنے کی خوش خبری دے رہے ہیں ۔
اس عراقی فرد نے السومریہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: داعش کے متعدد ائمہ جمعہ مغربی موصل میں ہونے والی نماز جمعہ کے خطبے میں 50 قسم کی حوریں ملنے کی خوش خبری دینے میں مصروف ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: 50 قسم کی حور العین کی گفتگو داعش کے خودکش جزبات کو تقویت دینے کی غرض کی جارہی ہے ، کہ جو ان دنوں موصل میں عراقی فورسز کے ہاتھوں سنگین تلفات سے روبرو ہوئے ہیں ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، مشرقی موصل کے اکثر علاقے پر عراقی فورسز نے اپنا قبضہ جما لیا ہے اور عام شھریوں کی جان کی تحفظ کی بناء پر پیشقدمی میں زرا کندی آگئی ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۶۴