27 November 2016 - 13:41
News ID: 424725
فونت
نوری المالکی :
عراق کے سابق وزیر اعظم نے کہا : وہابی دہشت گرد گروہ داعش مسلمانوں کے درمیان فتنہ برپا کرنے کی ناپاک کوشش کررہا ہے ۔
نوری المالکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی نے وہابیت کو دہشت گردی کی جڑ قراردیتے ہوئے اسے دہشت گردی کی عالمی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والے تمام سنگین جرائم کا تعلق وہابی دہشت گرد گروہوں سے ہے لہذا وہابیت کو دہشت گردی کی عالمی فہرست میں شامل کرنا چاہیے۔

نوری مالکی نے حلہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہابی دہشت گرد گروہ داعش مسلمانوں کے درمیان فتنہ برپا کرنے کی ناپاک کوشش کررہا ہے ۔

نوری مالکی نے کہا کہ حضرت امام حسین کے زائرین پر دہشت گردانہ حملہ درحقیقت اسلام پر حملہ ہےانھوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جڑیں خشک کرنے کے لئے وہابیت کو دہشت گردی کی عالمی فہرست میں شامل کرنا چاہیے ۔

انھوں نے کہا کہ وہابی گمراہ نظریہ اس وقت دنیا بھر میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے اور اس کی روک تھام کے لئے وہابیت کو دہشت گردی کی عالمی لسٹ میں شامل کرنا ضروری ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬