رسا نیوز ایجنسی کی المسیرہ ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے شہر مراوعہ کے رہائشی علاقوں پر جان بوجھ کر بمباری کی ہے جس میں سولہ افراد شہید اور گیارہ زخمی ہوئے ہیں۔
اسی صوبے کے دریھمی شہر پر سعودی طیاروں کی بمباری میں کم سے کم تین عام شہریوں کے شہید ہونے کی خـبر ہے۔
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی علاقوں، جیزان، نجران اور عسیر میں واقع فوجی ٹھکانوں پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی ساحلی شہر ذباب کی سمندری حدود میں داخل ہونے والی سعودی جنگی کشتیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی فوج نے عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب پرواز کرنے والے سعودی ڈرون طیارے کو بھی مار گرایا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰