28 November 2016 - 23:46
News ID: 424747
فونت
شام کی وزارت خارجہ نے قطر کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت کے اعلان کو دہشت گردوں کے ساتھ دوحہ کے کھلے تعاون کا مصداق قرار دیا ہے۔
قطر فوج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے د ہشت گردوں کی حمایت کرنے کے اعلان پر قطر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ اس طرح بزعم خود شام اورعراق میں دہشت گردوں کے حوصلے بڑھانا چاہتا ہے جو شامی فوج کے سامنے پست ہو چکے ہیں-

شام کی وزارت خارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ دہشت گردوں کے حامی جلد یا بدیر اپنی تخریبی پالیسیوں کی قیمت ضرور چکائیں گے-

قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے ابھی حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اگر امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، شام میں مسلح افراد کی حمایت بند بھی کر دیں تب بھی قطران کو مسلح کرنے اور فوجی سازوسامان فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا-

قطر، شام میں نام نہاد اعتدال پسند دہشت گردوں کی سی آئی اے کے زیرنگرانی فوجی مدد اور ٹریننگ کے  پروگرام کے تحت سعودی عرب، ترکی اور دیگر مغربی ممالک کے ساتھ تعاون کرتا ہے-/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬