شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مشرقی حلب میں دہشت گردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔
![حلب شام](/Original/1394/11/19/IMAGE635905496854564841.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا کہ شامی فوج نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر مشرقی حلب کے علاقوں شیخ خضر اور حیدریہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
تازہ ترین خبروں میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج مشرقی حلب کے ایک اور علاقے بحوث العلمیہ کو آزاد کرانے کے بعد اب سکن الشابی نامی علاقے کی جانب پیشقدمی کر رہی ہے۔
شامی فوج اب تک مشرقی حلب کے دس محلوں کو آزادا کرا چکی ہے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے۔
حلب شہر سن دو ہزار بارہ سے دو حصوں میں تقسیم ہے جس کے مشرقی حصے پر دہشت گردوں نے قبضہ کر رکھا ہے جبکہ مغربی حصہ شام کی قانونی حکومت اور اس کی وفادار فوج کے پاس ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے