29 November 2016 - 20:56
News ID: 424765
فونت
لیبیا میں سرکاری فوج نے داعش کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے سرت شہر کے مختلف علاقوں کو داعش سے آزاد کرا لیا ہے۔
موصل میں داعش کے خلاف آپریشن کے مناظر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا میں سرکاری فوج نے داعش کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے سرت شہر کے مختلف علاقوں کو داعش سے آزاد کرالیا ہے۔

لیبیا کی فوج نے بحیرہ روم پر واقع سرت شہر کا علاقہ الجیزہ البحریہ میں ۳۰ سے زائد گھروں اور اسکولوں کو داعش شدت پسندوں سے خالی کرا دیا ہے، جبکہ باقی شدت پسندوں کا صفایا کرنے کے لئے فوجی آپریشن جاری ہے۔

عسکری حکام کا کہنا ہے داعش لیبیا میں اپنے آخری گڑھ سرت کو بچانے کے لئے شدید مزاحمت کررہا ہے، اس دوران خودکش جیکٹوں میں ملبوس دو شدت پسندوں نےدھماکہ کر کے خود کو اڑا دیا۔

ایک ہفتے کے دوران فوج کے ہاتھوں داعش کے ۷۰ سے زائد شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔ داعش کی لگاتار شکست کے ساتھ ہی ۶۵ ہزار عارضی طور پر بے گھر ہونے والے شہریوں نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے اپنے گھروں کو لوٹنا شروع کردیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬