30 November 2016 - 09:28
News ID: 424782
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلی جنس نے ایران کی سرحد پر ایک داعشی دہشت گرد کی ہلاکت کی خبر دی ہے-
داعش


 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر انٹیلی جنس سید محمود علوی نے پیر کی رات کو رحلت رسول اکرم (ص) اور شہادت امام حسن مجتبی (ع) کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ داعش کے اس رکن کو جس کا نام ابوعائشہ کردی تھا ، ایران کے سیکورٹی اہلکاروں نے مکمل ہوشیاری کے ساتھ اس کی شناخت کے بعد ہلاک کر دیا-

سید محمود علوی نے کہا کہ  ایران کی سیکورٹی فورسز دشمنوں کو اس بات کی اجازت نہیں دے گی کہ وہ ملک کے امن اور سلامتی کو نقصان پہنچائیں۔

وزیر انٹیلی جنس نے ایرانی قوم کے درمیان وحدت و اتحاد کو، دشمنوں کی سازشوں کی ناکامی کا سبب قرار دیا اور کہا کہ انقلاب اسلامی کے دشمن بہت زیادہ ہیں لیکن ایرانی حکام اور عوام کے درمیان وحدت و ہم آہنگی کے سبب، ان دشمنوں پر ہمیں کامیاب حاصل ہوتی رہی ہے اور ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬