30 November 2016 - 09:30
News ID: 424783
فونت
شامی فوج مشرقی حلب کے علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائی کامیابی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔
شام


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے منگل کو مشرقی حلب میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے الحلوانیہ علاقے کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کر دیا ہے-

در ایں اثنا روس نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی حلب میں شامی فوج کی پیشقدمی کے سبب سرکاری فورسز کو مسلسل کامیابی مل رہی ہے اور ہزاروں عام شہریوں کو برسوں تک محاصرے میں رہنے کے بعد، اب محاصرے سے  نجات مل گئی ہے-

مشرقی حلب میں شامی فوج کی پیشقدمی کے باعث اس وقت اسّی ہزار سے زائد عام شہریوں کو غذائی اشیاء ، پینے کا پانی اور طبی سہولتیں فراہم ہوئی ہیں اور اب یہ علاقے پر امن علاقوں میں تبدیل ہو گئے ہیں-

دہشت گرد عناصر حلب میں دوہزار بارہ سے، عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں-

روسی وزرات دفاع کے ترجمان جنرل ایگور کوناشنکوف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شامی فوج نے مشرقی حلب کے تقریبا آدھے علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے اور ان پر شامی فوج کا مکمل کنٹرول ہے-

لبنان کے المنار ٹی وی چینل نے بھی رپورٹ میں کہا ہے کہ مشرقی حلب میں شامی فوج کی کامیابی کے ساتھ ہی ، جنگ جاری رہنے کے بارے میں  دہشت گردوں کے درمیان اختلاف پیدا ہو گیا ہے اور اب ان کے سامنے دو ہی راستے ہیں یا جنگ لڑیں یا ہتھیار ڈال دیں-  

اس رپورٹ کے مطابق مشرقی حلب میں مسلح مخالفین اور دہشت گردوں سے وابستہ ذرائع نے رپورٹ میں کہا ہے کہ وہ شام کی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے اور حلب سے نکل جانے کے خواہاں ہیں-/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬