30 November 2016 - 09:36
News ID: 424785
فونت
عراق کی عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مغربی موصل میں دہشت گرد گروہ داعش کے ایک قافلے کو تہس نہس کر دیا ہے۔
موصل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بغداد میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مغربی موصل کے علاقے سے گزرنے والے داعش کی گاڑیوں کے ایک قافلے کو گھات لگا کر نشانہ بنایا ہے۔

اس حملے میں داعشی دہشت گردوں کی درجنوں گاڑیاں تباہ اور اس میں سوار تمام دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ نینوا کے دوسرے بڑے شہر تلعفر کی جانب جانے والی اہم شاہراہوں کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس نے ایک اور کارروائی کے دوران مغربی موصل کے مزید چار نواحی علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ مشرقی موصل سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق متعدد علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے پاک کیے جانے کے بعد وہاں معمول کی زندگی بحال ہو گئی ہے۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سترہ اکتوبر سے موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا جس کے تنیجے میں متعدد علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا جا چکا ہے۔

موصل آپریشن کے دوران عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملوں میں ایک ہزار سے زائد داعشی دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جن میں متعدد غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬