30 November 2016 - 09:43
News ID: 424787
فونت
شامی فوج اور مسلح افراد کے درمیان، مغربی شام کے شہر حمص کے علاقے حی الوعر میں پانچ روز جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔
شام


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنگ بندی پر منگل کی صبح سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے جو ہفتے تک جاری رہے گی۔ روس نے جنگ بندی پر عمل درآمد کی ضمانت فراہم کی ہے۔

ادھر روسی وزارت دفاع نے حلب شہر کے جنگ زدہ علاقوں سے ساڑھے آٹھ ہزار عام شہریوں کے انخلا کی خبر دی ہے۔ روسی وزرات دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حلب سے باہر آنے والے لوگوں میں تقریبا چار ہزار بچے بھی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک سو چالیس کے قریب دہشت گرد بھی اپنے ہتھار ڈال کر محفوظ راہداری کے ذریعے علاقے فرار ہوگئے ہیں۔

شامی فوج نے مشرقی حلب میں دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے جہاں سے دہشت گرد شام کے رہائشی علاقوں کو راکٹ حملوں کا مسلسل نشانہ بنا ر ہے ہیں۔

ادھر مشرقی شام کے شہر دیر الزور پر دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں چھے عام شہری ہلاک اور پچیس زخمی ہوئے ہیں۔ ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج نے کھانے پینے کی اشیا اور دوسرے ضروری سامان کے حامل پانچ ٹرک، ادلب کے نواحی علاقوں، فوعا اور کفریا کے شہریوں کے لیے روانہ کیے ہیں۔ یہ امداد عالمی ریڈکراس کے تعاون سے دہشت گردوں کے محاصرے میں پھنسے شامی شہریوں میں تقسیم کی جائے گی۔

خبری ذرائع کے مطابق مغربی شام کے شہر حمص کے "حی الوعر" علاقے میں شامی فوج اور نام نہاد اعتدال پسند مسلح گروہوں کے درمیان پانچ روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں حمص کے الوعر علاقے سے دہشتگردوں کے انخلاء کا معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت سات سو بیس دہشتگرد اپنے اھل خانہ کے ہمراہ اس علاقے سے چلے گئے تھے لیکن دہشتگردوں کی خلاف ورزیوں کی بنا پر یہ معاہدہ ادھورا رہ گیا تھا۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬