رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین نجف اشرف عراق کے مرجع تقلید حضرت آیت الله بشیر نجفی نے عراقی شھریوں سے ملاقات میں انہیں وفات حضرت رسول اکرم (ص) حضرت امام حسن مجتبی اور حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیھم السلام کی تعزیت پیش کی اور کہا: دشمن دھشت گردی کے ذریعہ اسلام کا چہرہ خراب کرنا چاہتا ہے ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ پیغمبر اسلام (ص) کی سیرت پر توجہ خاص اھمیت کی حامل ہے اور اس سے عظیم درس حاصل کیا جاسکتا ہے کہا: رسول اسلام (ص) کچھ بھی زبان پر جاری کرنے سے پہلے خود اس پر عمل کرتے تھے ، آپ (ص) کا عمل اپ (ص) کی باتوں پر مقدم تھا ، ہمیں بھی اپنی حیات میں ایسا ہی کرنا چاہئے ۔
حضرت آیت اللہ بشیر نجفی نے واضح طور سے کہا: پیغمبر اسلام (ص) نے الھی رسالت کے ذریعہ دنیا کو محبت ، براداری ، عشق ، ھمدلی اور صلح آمیز حیات بسر کرنے کی تلقین کی ہے ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دشمن دھشت گردانہ اقدامات کے ذریعہ اسلام کا چہرہ خراب کرنا چاہتا ہے کہا: ایسے زمانے میں جب دشمن ، اسلام کا حقیقی چہرہ خراب کرنے کی مکمل کوشش کر رہا ہے ہمیں مکتب اهل بیت اطھار (ع) کی رو سے اسلام کا حقیقی اور اصلی چہرہ پیش کرنے کی کوشش کرنا چاہئے ۔
سرزمین نجف اشرف عراق کے مرجع تقلید نے آخر میں ظهور امام زمانہ (ع) کی دعا کی اور کہا: جب دنیا ظلم و جور سے بھر جائے گی تو حضرت امام عصر (عج) اسے عدل و انصاف بھرنے کے لئے ظھور کریں گے اور ویسے ہی عدل و انصاف سے بھر دیں گے جیسے ظلم و جور سے بھری ہوگی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۳۶