30 November 2016 - 23:40
News ID: 424793
فونت
صیہونی آبادکاروں نے بدھ کے روز صیہونی فوجیوں کی حمایت سے مسجد الاقصی کے صحن کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
صھیونی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  صیہونی آبادکاروں نے مسجد الاقصی کے صحن میں میں داخل ہو کر غیر اسلامی نعرے لگائے۔

صیہونی فوجیوں اور صیہونی آباد کاروں نے بیت المقدس اور مسجد الاقصی کو یکم اکتوبر دو ہزار پندرہ سے اپنے وسیع حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے۔

اس عرصے میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نمازیوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ انتفاضۂ قدس کے آغاز سے اب تک صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں دو سو پینسٹھ فلسطینی شہید اور دو ہزار چار سو سے زائد دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬