30 November 2016 - 23:47
News ID: 424796
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ ایران، تکفیری دہشت گردی کے خلاف مہم میں مکمل سنجیدہ ہے۔
بہرام قاسمی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے عراق کے علاقے حلہ میں دہشت گردانہ کارروائی میں شہید ہونے والے ایرانی شہریوں کی، ایران کے صوبے خوزستان میں منگل کی شام ہونے والی تدفین کی مناسبت سے ایک بیان میں شہداء کے اہل خانہ اور لواحقین کو ایک بار پھر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری دہشت گردی نے اپنے غیر انسانی اور شرمناک اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے زائرین حسینی کو اپنی وحشیانہ بربریت کا نشانہ بنایا۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ اربعین حسینی میں شرکت کرنے والے ایرانی زائرین پر وحشیانہ حملے سے تکفیری دہشت گردی کے خلاف ایران کی حکومت اور قوم کا عزم اور زیادہ پختہ ہوا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد، ڈکٹیٹر اور ان کے حامی، سب اس بات کو جانتے ہیں کہ علاقے کی بیدار قوموں کی ہوشیاری سے کس قسم کا شرمناک مستقبل ان کے انتظار میں ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ جمعرات کو عراق کے صوبے بابل کے صدر مقام حلہ کے علاقے الشوملی میں ایک پٹرول پمپ پر بارود کے حامل آئل ٹینکر سے کئے جانے والے دہشت گردانہ حملے میں سو سے زائد زائرین حسینی شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ شہید ہونے والے زائرین میں بیشتر تعداد ایرانی شہریوں کی ہے۔ اس وحشیانہ حملے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬