02 December 2016 - 22:53
News ID: 424826
فونت
نجف اشرف کے امام جمعہ:
نجف اشرف کے امام جمعہ نے اسلامی جمھوریہ ایران کو خستگی ناپذیر بتاتے ہوئے کہا: ایران کے خلاف امریکی پابندیاں میں توسیع انہیں عقب نشینی پر مجبور نہیں کرسکتی ۔
 حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو حسینیہ فاطمہ کبری (س) میں کثیر تعداد میں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا ، ملک کے دفاع میں ملت کی عراق کی صلاحیتوں اور توانائیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اس ملک کی عوام داعش جیسے دھشت گرد گروہوں سے مقابلے ، اپنی سرزمین کے دفاع اور اسے دشمن کے قبضے چھڑانے کی توانائی رکھتی ہے ۔

انہوں نے استعماری ممالک کو داعش کا موسس و حامی بتایا اور کہا: عالمی سامراجوں نے داعش ، القاعدہ اور اس جیسے دھشت گرد گروہ بنائے اور ان کی انحرافی اور افراطی افکار کی ترویج کے لئے تکفیری مدارس کی تاسیس کی ۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے امریکا کے نئے صدر جمھوریہ ٹرامپ کی جانب سے عراق کی حمایت میں دئے گئے بیان کی جانب اشارہ کیا اور کہا: دھشت گردی سے مقابلے کے لئے بنا عالمی اتحاد کا ہماری گردن پر کوئی حق اور احسان نہیں ہے کیوں کہ وہ ملت عراق کی حمایت کے بدلے پیسے لیتے ہیں اور اگر کوئی ملک عراق کی ذلت و خواری کے انداز میں امداد کرنا چاہے تو ہمیں اس طرح کی امداد پسند نہیں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: دھشت گردی سے مقابلے کے لئے بنا عالمی اتحاد، درحقیقت ان دنوں خود کے دفاع میں مصروف ہے کیوں کہ وہ بخوبی آگاہ ہیں کہ دھشت گرد ملک اور حدود نہیں پہچانتے ۔

حجت الاسلام قبانچی نے ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ISA میں توسیع کی جانب اشارہ کیا اور کہا: سامراجی ممالک ایک طرف تو اسلامی جمھوریہ ایران سے جوھری توافق اور پابندیوں کے ہٹانے کا معاھدہ کرتے ہیں اور دوسری جانب مزید ۱۰ سال کے لئے اقتصادی اور بینکینگ پابندیوں میں توسیع کرتے ہیں ، امریکا کے اس طرح کے اقدامات ایران کے لئے ضرر رساں نہیں ہیں کیوں کہ یہ خستگی ناپذیر قوم اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لے گی ۔

انہوں نے عوامی فورس کو عراقی مسلح فورس میں شامل کئے جانے کو ملت عراق اور ملک کے حق میں مفید جانا اور کہا: یہ قانون عراق کی نجات کا سبب ہے ، اس قانون سے شیعہ و سنی دنوں ہی سود مند ہوں گے کیوں کہ عوامی فورس اپنی جان ہتھیلیوں پر لے کر ملت عراق اور اس سرزمین کا دفاع کرنے میں مصروف ہے ۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے تجزیہ طلب افکار کے مقابلے کی تاکید کی اور کہا: دشمن میڈیا کی تبلیغات کے برخلاف عراق کے سنی اور الانبار و موصل کی عوام جدائی کے خواھاں نہیں ہیں ، کیوں کہ وہ بخوبی جانتے ہیں پیروزی کا رمز و راز اور بحران سے نکلنے کا واحد راستہ قومی اتحاد ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۵۰۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬