03 December 2016 - 12:27
News ID: 424841
فونت
۷ و ۸ دسمبر کو؛
سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم آیت الله حسینی ‌بوشهری نے ۷ و ۸ دسمبر کو مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کا دسواں اجلاس منعقد کئے جانے کی خبر دی اور کہا: یہ اجلاس رھبر معظم انقلاب اسلامی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے منعقد ہوگا ۔
آیت الله حسینی بوشهری

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم آیت الله سید هاشم حسینی ‌بوشهری نے آج ظھر سے پہلے پریس کانفرنس سے خطاب میں مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے دسواں اجلاس کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا: یہ اجلاس حوزہ علمیہ قم اور دیگر شھروں کے اساتذہ کی شرکت میں حوزہ علمیہ قم کے ایڈوٹیریم میں منعقد ہوگا ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ اجلاس حوزہ علمیہ قم کی فضا کو انقلابی باقی رکھنے کے حوالے سے رھبر معظم انقلاب اسلامی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے منعقد کیا جارہا ہے کہا: انقلاب اسلامی کی زمانہ میں اور امام خمینی رہ کی رھبریت کے دور میں نیز حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی رھبریت کے زمانے میں حوزہ علمیہ قم کی کوشش یہ رہی ہے کہ دین کی اچھی طرح ترویج اور حفاظت کرے ۔

آیت الله حسینی ‌بوشهری نے کہا: حوزہ علمیہ قم کے بزرگ علمائے کرام اور مراجع عظام سے رابطہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کی دیگر مصروفیات ہیں کہ جسے اس مرکز نے گذشتہ 16 برسوں میں بخوبی انجام دیا ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ابھی تک مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے 9 اجلاس منعقد کئے جا چکے ہیں کہا : اس کونسل کا پہلا اجلاس سن ۱۹۹۹ میں منعقد کیا گیا تھا ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۹۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬