جنرل قمر جاوید باجوہ:
پاکستان کی بری فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کرنے پر تاکید کی ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی سحر ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق ، پاکستانی فوج کے نئے سربراہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اوراس موقع پر انہوں نے پاکستانی فوجیوں سے ملاقات اور بات چیت کی۔
پاکستان کے آرمی چیف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ تین ماہ سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے مابین فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک دونوں جانب سے کافی جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات لگا رہے ہیں جس کی وجہ سے ان ممالک کے سیاسی تعلقات کافی حد تک کشیدہ ہوئے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے