03 December 2016 - 08:14
News ID: 424836
فونت
حجت الاسلام سید علی فضل الله:
لبنان کے دار الحکومت بیروت کے امام جمعہ نے اتحاد اور یکجہتی موجودہ مشکلات سے نکلنے کا واحد راستہ بتایا اور کہا: لبنان کی سیاسی پارٹیاں اور سیاست مدار قومی منافع کے تحت متحد ہوجائیں ۔
حجت الاسلام سید علی فضل الله

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے دار الحکومت بیروت کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل الله نے اس ھفتہ مسجد الامامین الحسنین (ع) میں ہونے والی نماز جمعہ کے خطبے میں قومی اتحاد و یکجتی کی تاکید کی اور کہا: لبنان کی سیاسی پارٹیاں اور سیاست مدار افراد ایسے حالات میں زیادہ سے زیادہ پارلیمنٹ کی کرسیاں لینے کی کوشش میں لگے ہیں جب ملک کو اتحاد اور یکجتی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے  ۔

انہوں نے مزید کہا: اختلاف اور مشکلات کے زیر سایہ لبنان میں حکومت نہیں بن سکتی ، لھذا سبھی سیاست مدار اختلافات کو کنارے رکھیں ، ذاتی اور پارٹی کے منافع سے گریز کرتے ہوئے قومی اور ملی منافع کے پیش نظر حکومت تشکیل دینے کی کوشش کریں ۔

بیروت کے امام جمعہ نے گذشتہ الیکشن قانوانین میں ترمیم کئے جانے کی تاکید کی اور کہا: یہ قانون حکومت کی تشکیل میں روڑے اٹکانے کا سبب اور مستقبل میں پارلیمںٹ الیکشن کی برگزاری میں مسائل کھڑا کرنے کا باعث بنا ہے لھذا اس قانون پر تجدید نظر اور اس میں ترمیم کی جائے ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ موجودہ قانون سے نجات تمام ملت لبنان کا مطالبہ ہے کہا: اس قانون میں ترمیم لبنان میں تبدیلیوں کا سبب ہوگا اور لوگوں میں امید کی کرنیں اجاگر کرے گا ۔

واضح رہے کہ موجود الیکش قانونین کے تحت سن 2009 میں لبنانی پارلیمنٹ کے الیکشن ہوئے تھے مگر ابھی تک حکومت تشکیل نہیں پا سکی ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۰۸

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬