03 December 2016 - 13:12
News ID: 424854
فونت
مرکزی صدر اے ٹی آئی:
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے ٹی آئی کے مرکزی صدر نے کہا : انجمن طلبہ اسلام نے ملک بھر میں ربیع الاول کے دوران چاروں صوبوں بشمول کشمیر، گلگت بلتستان میں محبت رسول ﷺ اور سبز گنبدخضریٰ والے پرچم لہرائے جانے کی مہم چلائے گی، اس سلسلہ میں محبت رسول ﷺ کانفرنسیں، مشعل برادر جلوس، میلاد کانفرسیں، سیرت النبیﷺ سیمینار، مذاکرے اور تحریری و تقریری مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔
سید بو علی شاہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جشن عید میلاد النبی کی تیاریوں کے سلسلے میں انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر انجمن سید بو علی شاہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فداک یا رسول اللہ مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا : اے ٹی آئی عید میلاد النبی جوش و جذبہ سے منائے گی۔

انہوں نے کہا : انجمن طلبہ اسلام نے ملک بھر میں ربیع الاول کے دوران چاروں صوبوں بشمول کشمیر، گلگت بلتستان میں محبت رسول اور سبز گنبدخضریٰ والے پرچم لہرائے جانے کی مہم چلائے گی، اس سلسلہ میں محبت رسول کانفرنسیں، مشعل برادر جلوس، میلاد کانفرسیں، سیرت النبی سیمینار، مذاکرے اور تحریری و تقریری مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جشن میلاد کے موقع پر امن پسندی، برداشت، اطاعت رسول اور غلامی رسول میں جینے مرنے کا عہد کیا جائیگا اور ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کی جہدوجہد کو تیز تر کرنے کا حلف اٹھایا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ مرکزی جلوس کے استقبال کیلئے ایک لاکھ استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے اور گھروں پر چراغاں اور بازاروں کو سجایا جائے، حکومت عید میلاد النبی سے پہلے تمام شہروں میں صفائی کا بندوبست کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بارہ ربیع الاول کے ساتھ ساتھ گیارہ ربیع الاول کو بھی چھٹی اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کرے اور عید میلادالنبی کے موقع پر جلوسوں کیلئے خصوصی فول پروف انتظامات کرے، کیونکہ عید میلادالنبی کے جلوسوں میں دہشت گردی کا شدید خطرہ ہے اور ہم حکومت کے حفاظتی اقدامات سے ہرگز مطمن نہیں ہیں، حکومت تمام تر متعلقہ ریاستی اور سرکاری اداروں کو چوکس کرے۔ /۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬