09 December 2016 - 23:36
News ID: 424971
فونت
حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ نے اس اشارہ کے ساتھ کہ مرجع تقلید کی جسمانی وضعیت اس قابل نہیں ہونے کی وجہ سے کہ وہ مجاہدین کے ساتھ جنگ کے میدان میں داعش دہشت گرد گروہ سے مقابلہ کے لئے جا سکیں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے میدان جنگ نصیب ہونے کو ایک الہی توفیق جانا ہے ۔
حضرت آیت ‌الله سیستانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندے حجت الاسلام سید احمد صافی نے اس ہفتہ حرم مطهر امام حسین علیہ السلام میں منعقدہ نماز جمعہ کے خطبہ میں عراقی مجاہدین کی جانفشانی و قربانی کی قدر دانی کرتے ہوئے اظہار کیا : عراقی مجاہد اس ملک کو داعش دہشت گرد تحریک کی نجاست سے پاک کرنے کے لئے سخت محنت و مشقت کر رہے ہیں اور بہت ہی جلد کامیابی حاصل کرے نگے ۔

انہوں نے قرآن کریم کی آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : خداوند عالم ایسے مجاہدین کو جو کہ مستحکم ستون کے مانند و مقاومت میں ثبات قدم ہیں ان کو دوست رکھتا ہے ۔

آیت الله سیستانی کے نمائندہ نے اپنے خطبہ میں تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : عراق کی عوام صرف خداوند عالم کی رضایت و خشنودی کے لئے اسلام کے دشمن سے مقابلہ کریں ۔

کربلا کے امام جمعہ نے وضاحت کی : خداوند عالم کے راہ میں جہاد خداوند عالم کی طرف سے ایک الہی توفیق ہے اور حضرت آیت الله سیستانی میدان جنگ میں مجاہدین کی مدد کے لئے حاضر نہیں ہو پانے کی وجہ سے ہمیشہ افسوس و حسرت کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ « کاش آپ مجاہدوں کے ساتھ ہوتا »۔

انہوں نے اسلامی اخلاق کی پابندی اور ہدایت کے سلسلہ میں قرآن کریم کی آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ہم لوگ اپنے تمام افعال و رفتار و گفتار کے ذمہ دار ہیں اور ان تمام اعمال کا جواب دہ بھی ہیں ۔ انسان کو چاہیئے کہ جو اس نے وعدہ و عہد کیا ہے اس پر عمل کرے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۴۹/

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬