‫‫کیٹیگری‬ :
12 December 2016 - 11:48
News ID: 425023
فونت
لاہور میں پولیس نے فلیگ مارچ بھی کیا۔ جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر گوجرانوالہ اور سکھر میں مشعل بردار ریلیاں نکالی گئیں۔ عاشقان مصطفیٰ ﷺ کے چہروں پر خوشیاں ہی خوشیاں۔ صبح سویرے اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت چھاونیوں میں ۲۱ توپوں کی سلامی دی گئی، فوجی جوانوں نے محافل میلاد منعقد کیں، نعرہ تکبیر، عید میلاد زندہ باد کے نعرے لگائے۔
جشن


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  آمنہ کے چاندﷺ کی آمد کا جشن ملک کے طول و عرض میں منایا جا رہا ہے۔ شہر شہر، گلی گلی سجا دیئے گئے۔ سب سے اعلیٰ، سب سے اجمل، سب سے افضل، سب سے اکمل، تمام کلمات رحمت اللعالمین ﷺ کی شان کو بیان کرنے سے قاصر ہیں۔ عاشقان مصطفیٰﷺ عقیدت کے پھول نچھاور کر رہے ہیں اور نعتیہ محافل میں چاند کا نور پھیل گیا ہے۔

کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں گلیوں، بازاروں، عمارتوں اور مساجد کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا جشن ولادت منانے کے لئے بچے، بڑے سبھی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔

ایک طرف جہاں گھروں میں محافل نعت و درود و سلام کا انعقاد کیا جا رہا ہے، وہیں رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت بکھیرنے کیلئے مختلف تنظیمیں بھی محافل سجا رہی ہیں۔

کراچی میں مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے عید میلاد النبیﷺ کا مرکزی جلوس بولٹن مارکیٹ سے نکالا جائے گا، جس کے لئے ایم اے جناح روڈ پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

شہر قائد میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر بوٹ ریلی بھی نکالی گئی۔ اس موقع پر فضاء درود و سلام سے معطر ہو گئی۔ چنیوٹ اور فیصل آباد میں انیس انیس ہزار پاؤنڈ کے کیک تیار کئے گئے ہیں اور اس کی تیاری میں دیسی گھی اور خشک میوہ جات کا استعمال کیا گیا ہے۔

دریں اثناء، عید میلاد النبیﷺ پر ملک بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں لاہور میں پولیس نے فلیگ مارچ بھی کیا۔

جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر گوجرانوالہ اور سکھر میں مشعل بردار ریلیاں نکالی گئیں۔ عاشقان مصطفیٰ ﷺ کے چہروں پر خوشیاں ہی خوشیاں۔ صبح سویرے اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت چھاونیوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، فوجی جوانوں نے محافل میلاد منعقد کیں، نعرہ تکبیر، عید میلاد زندہ باد کے نعرے لگائے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬