رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے تمام ممالک کے اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر تاکید کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے حالیہ دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پیر کے دن موغادیشو دہشتگردانہ حملے میں مرنے والوں کے پسماندگان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند روز کے دوران، مختلف ممالک میں ہونے والے متعدد اور مسلسل دہشتگردانہ حملے دہشتگرد گروہوں کی مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے تمام ممالک کے اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر تاکید کی۔
واضح رہے اتوار کو صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کی سب سے بڑی بندرگاہ میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم سے کم 35 افراد ہلاک اور50 دیگر زخمی ہوئے تھے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰