11 December 2016 - 15:28
News ID: 425004
فونت
جنرل جزائری:
ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف آسٹاف، بریگیڈیئر جنرل مسعود جزائری نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گی
مسعود جزائری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بریگیڈیئر جنرل مسعود جزائری نے ہفتے کے روز اپنے بیان میں بعض امریکی عہدیداروں کے مہم جویانہ بیانات اور دھمکیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ، ایران کی مسلح افواج ملک کی سلامتی اور دفاع میں پوری طرح سنجیدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کو خلیج فارس کے علاقے پر مکمل برتری حاصل ہے اور ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ بننے والے کسی بھی اقدام کا بھی پھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل مسعود جزائری نے واضح کیا کہ خلیج فارس میں ایرانی بحری جہازوں کو غرق کرنے کی باتیں کرنے والے، فوجی شعور سے عاری ہیں۔

ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے یہ بات زور دیکر کہی کہ خلیج فارس میں دشمن کے فوجی اور فوجی تنصیبات ، ایران کی مسلح افواج کے نشانوں کی زد پر ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬