12 December 2016 - 11:55
News ID: 425026
فونت
علی شمخانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے صیہونی حکومت کو مغربی ایشیا کے علاقے میں بحران کا واحد سبب قرار دیا ہے۔
علی شمخانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے اتوار کو مغربی ایشیا میں علاقائی سیکورٹی نظام کے موضوع پر ہونے والی تہران سیکورٹی کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کے سوا کوئی بھی ہمسایہ ملک، مغربی ایشیا کا علاقہ اور حکومتیں، ایران کے لیے خطرہ نہیں سمجھی جاتی ہیں۔

انھوں نے تمام علاقائی بحرانوں کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ہتھیاروں کی دوڑ اورعالم اسلام کی سرحدوں پر خونریزی کرنا، اصلی بحران پر پردہ ڈالنے اور صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کی توانائیوں کا رخ پھیرنے کے لیے علاقائی طاقتوں کے مقاصد کے تحت انجام پا رہا ہے۔ علی شمخانی کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کے بحرانوں کے پائیدار حل کے لیے کوئی بھی فوجی راہ حل نہیں ہے۔

اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا نمونہ کہ جس میں مختلف مذاہب، اقوام اور ادیان مساوی شہری حقوق اور مقام و مرتبے کے حامل ہیں، علاقے کے دیگر ممالک کے لیے کامیاب اور بہترین نمونہ عمل بن سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے دہشت گردی کو ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنے اور اسلاموفوبیا کو پھیلانے اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کے لیے اسے دین اسلام کی طرف منسوب کرنے سے پیچیدہ حالات پیدا ہوئے ہیں کہ جس کا فائدہ صرف صیہونی حکومت کو پہنچا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬