11 December 2016 - 15:32
News ID: 425005
فونت
نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں دو دہشت گردانہ حملوں میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں ۔
نائیجیریا  دہشت گردانہ دھماکہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانس پرس کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے صوبہ آداموا کے شہر ماداگالی میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں میں پینتالیس افراد ہلاک اور تینتیس دیگر زخمی ہوئے ہیں -

اس سے پہلے ان حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیس بتائی گئی تھی خبروں میں کہا گیا ہے کہ دو خودکش دہشت گرد عورتوں نے ماداگالی شہر کے بازار میں خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑالیا - حکام نے حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ بوکو حرام پر عائد کی ہے -

نائیجیریا کی حکومت اور فوج دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے حملوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے اب تک بڑی تعداد میں عام شہری مارے جاچکے ہیں ۔/ ۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬