11 December 2016 - 15:37
News ID: 425007
فونت
اکنامسٹ کی رپورٹ:
برطانوی جریدے اکنامسٹ نے اپنی رپورٹ میں تحریر کیا کہ سعودی عرب کو ایران کے مقابلے میں اپنی علاقائی پالیسیوں میں زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
ایران و عربستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی جریدے اکنا مسٹ کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کو شام سے لیکر عراق اور یمن سے لیکر لبنان تک اپنی جارحانہ پالیسیوں میں ناکامی کے بعد تیل کے معاملے میں بھی ایران کے ہاتھوں بد ترین شکست ہوئی ہے۔

جریدے نے، شام اور لبنان میں سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان کی پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ شامی حکومت کے مخالفین کی کھلی حمایت اور تیل کی قیمتوں میں استحکام کی غرض سے پیداور میں کمی کی مخالفت کر تے رہے لیکن انہیں آخر کار تیل کی پیداوار میں کمی کو قبول کرنا ہی پڑا۔

اکنامسٹ کے مطابق، محمد بن سلمان عراق میں بھی اپنی پالیسیوں کے ذریعے حالات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے تھے اور انہیں پچیس سال میں پہلی بار بغداد میں سعودی عرب کے سفیر کا تقرر بھی کیا لیکن عراقی سیاستدانوں کے شدید ردعمل کے باعث انہیں اپنے سفیر کو واپس بلانا پڑا۔

اس رپورٹ کے مطابق ، سعودی عرب کو صرف فوجی اور سیاسی میدان میں ہی شکست نہیں ہوئی بلکہ اس میدان میں بھی شکست ہوئی جسے سعودی حکام خطے میں اپنی سافٹ پاور کا نام دیتے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬