‫‫کیٹیگری‬ :
12 December 2016 - 12:36
News ID: 425034
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
سرزمین ایران کے معروف مرجع تقلید حضرت آیت الله علوی گرگانی نے کہا: انسان جس مقام اور جگہ پر بھی ہو اسے موعظہ کی ضرورت ہے ۔
آیت الله علوی گرگانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے معروف مرجع تقلید حضرت آیت الله علوی گرگانی نے گذشتہ روز صوبہ قم کے سید ائمہ جمعہ و جماعات سے ملاقات میں کہا : موعظہ انسان کی روح و جان صیقل دیتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے نھج البلاغہ میں موجود حضرت علی(ع) کے خطبے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: مولائے کائنات اس بلند مرتبہ و منزلت ہونے کے باوجود خود کو تقوائے الھی کی دعوت دیتے تھے ۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت جبرئیل رسول اسلام(ص) کی خدمت میں حاضر ہوئے تو حضرت(ص) نے آپ سے فرمایا کہ ہمیں نصیحت کرو ، یہ اس بات کا بیان گر ہے کہ ہم سبھی چاہے جس مقام و منزلت پر ہوں ہم موعظہ اور نصیحت کے نیاز مند ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے موعظہ کو انسان کی روح و جان کو صیقل دینے  والا بتایا اور کہا: کوئی انسان خود کو نصیحت اور موعظہ بے نیاز نہ جانے کیوں کہ انسان موعظہ اور نصیحت سے پختہ ہوتا ہے ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے آخر میں کہا: آیات و روایات کی رو سے انسان میں موعظہ قبول کرنے کی توانائی موجود ہے ، جن کے دل سالم ہوں گے انہیں سنیں گے ، خداوند متعال سے ہماری دعا ہے کہ ہمیں اس کی توفیق عطا کرے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬