12 December 2016 - 12:25
News ID: 425029
فونت
ایڈمرل حبیب اللہ سیاری:
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ہمارا یہ خیال ہے کہ علاقے کی سیکورٹی علاقے کے ممالک کی موجودگی سے ہی ممکن ہے اور علاقے سے باہر کے ممالک کی موجودگی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
ایڈمرل حبیب اللہ سیاری:


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے ہفتے کی شام ایران میں مقیم غیرممالک کے فوجی اتاشیوں سے ملاقات میں کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ عظیم اجتماع مسلح افواج خاص طور پر بحریہ اور حکومتوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو گا اور اسے پائیدار امن کا پیش خیمہ سمجھنا چاہیے۔

انھوں نےکہا کہ دفاع مقدس کے بعد تعمیرنو کے دور میں بھی ایرانی بحریہ نے سیکورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں تعمیر کے میدان میں بھی قدم رکھا اور اس بارے میں بنیادی قدم اٹھائے گئے ہیں اور آج انتہائی اعلی مقام پر ہے۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے مزید کہا کہ اس وقت مزید مضبوط اور سچے کارکنوں کی برکت سے نہ صرف ہمارا ساز و سامان اعلی ترین سطح پر ہے بلکہ جدید سازوسامان کی تیاری سے ایرانی بحریہ عالمی معیار کے مطابق کام کر رہی ہے۔

ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے بحریہ کی پیشہ ورانہ جنگی مشقوں کے انعقاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں کے علاوہ آج ہم نے سمندری قزاقوں کا مقابلہ کرنے اور سمندر میں اقتصادی ترقی کے لیے موثر قدم اٹھائے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بحری مشقوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی دفاعی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے اورآج پہلے سے زیادہ اور ایرانی سرحدوں سے باہر ایران کی طاقت اور مالکیت ثابت ہوچکی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬