رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کے دن عراقی فوج نے موصل میں داعش کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے جس سے 15 افراد کی لاشیں برآمد ہیں۔ داعش دہشتگردوں نے ان افراد کو پھانسی دینے کے بعد ایک اجتماعی قبر میں دفن کر رکھا ہے۔
واضح رہے گزشتہ ہفتوں میں عراقی فورسز نے ابتدائی طور پر موصل سے 14 کلو میٹر دور شمال میں نواحی علاقے حمام العلیل کا کنٹرول حاصل کرلیا جہاں دوران سرچ آپریشن پولیس کو زرعی کالج سے اجتماعی قبر سے 100 افراد کی لاشیں مل گئیں جنہیں گردن قلم کرنے کے بعد ایک قبر میں دفنایا گیا تھا۔
داعش دہشتگردوں نے مشرقی موصل کے التامیم علاقے میں عراقی فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر دو کار بم دھماکے کیے جس کے نتیجے میں 26 عراقی فوجی مارے گئے۔
ادھر عراقی فوج نے مشرقی موصل میں آپریشن جاری رکھتے ہوئے 56 علاقوں میں سے 38 علاقوں کو داعش دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا۔ اس آپریشن کے دوران کم سے کم 39 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ موصل کی آزادی کے لئے عراق کی فوج، حشد الشعبی، کرد پیش مرگہ ملیشیا اور مرکزی پولیس کے جوان شانہ بشانہ دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ یہ آپریشن سترہ اکتوبر سے شروع ہوا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰