12 December 2016 - 12:42
News ID: 425036
فونت
ابوالخیر زبیر:
حیدرآباد سے جاری بیان کے مطابق جے یو پی (نورانی) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت کو سخت احتجاج کرنا چاہئے اور امریکی سفیر کو بلا کر احتجاجی مراسلہ اس کے سپرد کرنا چاہئے۔
صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے پاکستان میں قادیانیوں کے خلاف قانونی کارروائی پر اعتراض کیا ہے، یہ صریحاََ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، اس پر پوری قوم کو تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے یہ بات بھی واضح ہوگئی ہے کہ امریکہ قادیانیوں کی سرپرستی کر رہا ہے اور قادیانیوں کے اسلام اور پاکستان کے خلاف جتنے اقدامات ہیں، انکے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے، اس پر پاکستان کی حکومت کو سخت احتجاج کرنا چاہئے اور امریکی سفیر کو بلا کر احتجاجی مراسلہ اس کے سپرد کرنا چاہئے، ان پر واضح کر دینا چاہئے کہ پاکستان کے عوام اس قسم کی مداخلت اور قادیانی حمایت کو ہرگز برداشت نہیں کریںگے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬