13 December 2016 - 18:43
News ID: 425040
فونت
روسی وزیر خارجہ :
روسی وزیر خارجہ نے سربیا کے دورے کے دوران امریکہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ النصرہ دہشت گرد تنظیم کی حمایت کررہا ہے۔
سرگئی لاوروف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹارٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نےسربیا کے دورے کے دوران  امریکہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ النصرہ دہشت گرد تنظیم کی حمایت کررہا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ امریکہ شام میں وہابی دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہا ہے اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں امریکہ متضاد پالیسی پر گامزن ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے اپنے سربیائی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ شام میں دہشت گردوں کو بچانے کی کوشش کررہا ہے تاکہ انھیں ایک بار پھر شام کی قانونی حکومت کو گرانے کے سلسلے میں استفادہ کرسکے۔ امریکی اتحاد دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬