رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران کویت کے وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ کویت عرب ممالک کے طرف سے ، اسلامی جمہوریہ ایران سے بات چیت کے لئے اپنے مہم کا آغاز کیا ہے۔
کویت کے نائب وزیر خارجہ خالد الجاراللہ نے آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خلیج فارس تعاون کونسل کی طرف سے ایران کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ آغاز کیا ہے لیکن اب تک ملاقات کے لئے کوئی ٹائم فریم مقرر نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ خطے کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر تہران تک پہنجائیں۔
اس سے پہلے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد نے خلیج فارس کونسل کے ایک اجلاس میں خطے کے مسائل کو تھران کے ساتھ گفتگو کے ذریعہ حل کرنے پر زور دیا تھا ۔
کویت میں ایران کے سفیر علی رضا عنایتی نے کویتی حکومت کی طرف سے ایران کے ساتھ بات چیت کے آغاز کو ایک اہم پیشرقت قرار دیاہے اور کہاہے کہ اس میں کوئی شک اور شبہ نہیں ہونا چاہئے کہ گفتگو کے ذریعے ہی مسائل میں کمی آسکتی ہیں اور خطے میں امن اور امان لوٹ سکتی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/