رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، موصل سے ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ عراقی افواج نے اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے موصل شہر کے المثنی محلے کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے اور وہ شہر کی مکمل آزادی کے لئے اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں-
عراق کی عوامی رضاکار فورس نے بھی موصل کے مغرب میں واقع تلعفر شہر کے دیہی علاقے الشریعہ میں داعش کی ایک گاڑی میں لدے ہوئے دھماکہ خیز مواد کو دھماکے سے پہلے سے ہی ناکارہ بنا دیا-
اس درمیان نینوا آپریشن کے کمانڈر عبدالامیر نے جمعے کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ موصل کے جنوب مغرب میں عراقی افواج کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران داعش کے کم سے کم سو دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ دھماکہ خیز مواد سے لدی ہوئی دہشت گردوں کی پانچ گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے-
عراقی کمانڈر عبدالامیر نے کہا ہے کہ عراقی فوجیوں نے موصل کے مغرب میں بھی الانتصار اور السلام کے علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو جاری رکھتے ہوئے کم سے کم ستائیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ موصل کے شمالی علاقے میں بھی پچیس دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں-/۹۸۸/ن۹۴۰